ہجری
لوڈنگ...
آج کا دن
لوڈنگ...
عیسوی
لوڈنگ...

جشنِ نبی پاک منائیں گے شان سے


🌹 جشنِ نبی ﷺ کی شان میں خوبصورت کلام 🌹


جشنِ نبی پاک منائیں گے شان سے
آمد ہے ان کی گھر کو سجائیں گے شان سے
ہوں گے عدو حضور کے آفت مبتلا
عاشق سبھی بہشت میں جائیں گے شان سے
جس وقت ہوگا قبر میں دیدارِ مصطفیٰ
پھر بارشِ کرم میں نہائیں گے شان سے
دل میں نبی کی یاد ہو، زباں سجا کے نعت
سرکار کے دیار میں جائیں گے شان سے
محشر میں کاش اذن ہمیں بھی اگر ملے
نعتِ رسولِ پاک سنائیں گے شان سے
خاکِ درِ رسول عطا کر ہمیں خدا
آنکھوں میں اپنی روز لگائیں گے شان سے
پڑھتے رہو بلال تم ان پر درودِ پاک
جنت میں تجھ کو لے کے یہ جائیں گے شان سے

✍️ ابو ہلال محمد بلال رضا مدنی
📍 احمدآباد ، گجرات
جدید تر اس سے پرانی