ہجری
لوڈنگ...
آج کا دن
لوڈنگ...
عیسوی
لوڈنگ...

میرے پیارے مرشد کا

میرے پیارے مرشد کا

کتنا پیارہ چہرا ہے میرے پیارے مرشد کا
سارے جگ میں شُہرا ہے میرے پیارے مرشد کا
میرے پیارے مرشد کی شان ہی نرالی ہے
دشمن خطبہ پڑھتا ہے میرے پیارے مرشد کا
چور ڈاکو آتے ہیں نمازی بن کے جاتے ہیں
اس کو فیض ملتا ہے میرے پیارے مرشد کا
دھوم ہے جہاں بھر میں دعوتِ اسلامی کی
کیونکہ اس پہ سایہ ہے میرے پیارے مرشد کا
کھٹکا نارِ دوزخ کا دل میں اس کے کیونکر ہو
جس کے سر پہ سایہ ہے میرے پیارے مرشد کا
سن کے گفتگو انکی دیکھ کر ادا ان کی
ہر کوئی دیوانہ ہے میرے پیارے مرشد کا
ہر صحابی آقا کا ہوگا داخلِ جنت
نعرہ پیارا پیارا ہے میرے پیارے مرشد کا
زلف پیاری پیاری ہیں دل نشین داڑھی ہے
کیا حسیں عمامہ ہے میرے پیارے مرشد کا
کر دیا ہے مدنی کو بندہ غوث اعظم کا
شکریہ یہ کہتا ہے میرے پیارے مرشد کا
ہو کرم یہ مدنی پر دیکھے کاش یہ وہ در
صدقہ جاں پہ ملتا ہے میرے پیارے مرشد کا
مدنی محمد بلال رضا عطاری
احمد آباد، گجرات
جدید تر اس سے پرانی