ہجری
لوڈنگ...
آج کا دن
لوڈنگ...
عیسوی
لوڈنگ...

امتحاں آ گیا طلبہ کے لیے خصوصی نعت و نصیحت

امتحاں آگیا امتحاں آ گیا
لاج رکھنا خدا امتحاں آگیا.

علمِ نافع اور حسنِ عمل دے خدا!
از پئے مصطفیٰ امتحاں آ گیا.

حافظے میں سلامت رہے یا خدا!
یاد جو بھی کیا امتحاں آ گیا.

میرے طلبہ سبھی شاد و آباد ہوں
ان کو طیبہ دکھا امتحاں آگیا

پیارے طلبہ میرے! خوب محنت کرو
ہوگی رب کی عطا امتحاں آ گیا.

سارے عالم کا یہ ایک دستور ہے
نہ سمجھنا سَزا امتحاں آگیا.

تیری کوشش نہ جائے گی یوں رائیگاں
پائے گا تو جَزا امتحاں آگیا.

خوب محنت بھی کر اور یقیں ساتھ رکھ
کر خدا سے دعا امتحاں آ گیا.

جذبہ بیدار کر باندھ لے تو کمر
اور سستی بھگا امتحاں آگیا.

لغو باتوں، فضول کارِیوں سے سدا
وقت اپنا بچا امتحاں آ گیا

اپنی صِحت کا آرام کا پاس رکھ
کھانا عمدہ غِذا امتحاں آگیا.

تو مجاھد ہے راہِ خدا کا تجھے
کیسا رتبہ ملا امتحاں آگیا.

فیض استاذ کا خوب ہوگا رواں
دیکھنا دیکھنا امتحاں آگیا

پاس رکھنا کتاب و قلم، کاپی کا
علم دے گا خدا امتحاں آگیا

تیرے ماں باپ دینے لگے ہیں دعا
جب انہوں نے سنا امتحاں آگیا

کر رہا ہے یہ ذاکر بھی دل سے دعا
کر کرم یا خدا! امتحاں آ گیا

...........................................

از قلم : بو محمد ذاکر خان مصباحی

مدرس جامعۃ المدینہ ، موڈاسا

جدید تر اس سے پرانی