ہجری
لوڈنگ...
آج کا دن
لوڈنگ...
عیسوی
لوڈنگ...

میں کرتا رہوں تیری مدحت برابر


میں کرتا رہوں تیری مدحت برابر
رہے لب پہ ذکر و تلاوت برابر

 الہی عطا کردے مجھ کو وہ جذبہ 
کروں دل سے تیری عبادت برابر

 شرف حج کا مجھ کو عطا کر دے مولی 
میں کر لو ترے در کی زیارت برابر

سجاتے ہیں سرکار کی محفلیں جب
برستی خدا کی ہے رحمت برابر

 پکارا ہے جب بھی مصیبت میں ان کو 
ملی مجھ کو ان کی ہے نصرت برابر

ہے خواہش اگر گھر میں ہو خیر وبرکت
تو کرتے رہو تم تلاوت برابر

بلالِ حزیں پر کرم ایسا کر دو
کرے مصطفیٰ سے محبت برابر

......
محمد بلال رضا مدنی
احمدآباد ، گجرات
جدید تر اس سے پرانی