مرے ہادی مرے رہبر امامِ جعفرِ صادق
کرم کی ہو نظر مجھ پر امامِ جعفرِ صادق
نہیں لوٹا ہے ان کے آستانے سے کوئی خالی
سخاوت کے وہ ہیں ساگر امامِ جعفرِ صادق
صداقت کی جھلک ہے آپ میں بو بکر کی اور آپ
علی کے علم کے مظہر امامِ جعفرِ صادق
گھرا رنج و الم میں ہوں کرم کی اب نظر کیجے
طفیل مصطفیٰ مجھ پر امامِ جعفرِ صادق
مدینے کی اجازت اب شہا مجھ کو دلا دیجئے
طفیلِ حضرتِ حیدر امامِ جعفرِ صادق
مرے آقا کی سنت سے منور ان کی سیرت ہے
نبی کے حسن کے پیکر امامِ جعفرِ صادق
ہے تیرے باغیوں کے واسطے دارین میں ظلمت
مرے ترا عدو جل کر امامِ جعفرِ صادق
ہے لرزا آج بھی دشمن فقط اسمِ گرامی سے
وہ ہیں ابن علی حیدر امامِ جعفرِ صادق
کرے جو فاتحہ پندرہ رجب کو کھیر پوڑی کی
ہو رحمت ان کے گھر بھر پر امامِ جعفرِ صادق
طفیل مرشدی عطار مجھ کو خواب میں اپنا
دکھا دو جلوہ اب دلبر امامِ جعفرِ صادق
پھیلایا ہے بہت شر ہند میں گستاخِ آقا نے
مٹا دو ان کے سارے شر امامِ جعفرِ صادق
میری بخشش کرا دیجے مجھے جنت دلا دیجے
طفیلِ ساقیٔ کوثر امامِ جعفرِ صادق
غریبوں کے ہو تم پَرْوَرْ ہو بے کس کے بھی تم سرور
مجھے کس بات کا ہو ڈر امامِ جعفرِ صادق
بروزِ حشر میزاں پر جو ہوں اعمال کے دفتر
بچانا آپ پھر آ کر امامِ جعفرِ صادق
مجھے تم عشق احمد میں تڑپنے کا قرینہ دو
ہے *مدنی* سائلِ بے پر امامِ جعفرِ صادق
--------------------------------
مدنی محمد بلال رضا عطاری
13 رجب المرجب 14433
15 فروری 2022
Tags:
منقبت