ہجری
لوڈنگ...
آج کا دن
لوڈنگ...
عیسوی
لوڈنگ...

دکھا دیجئے اپنا روضہ کسی دن


بلا لیجئے شاہ طیبہ کسی دن
دکھا دیجئے اپنا روضہ کسی دن

سنا ہے کہ آتے ہیں عاشق کے گھر پر
مرے گھر بھی آ جائیں آقا کسی دن

مجھے میرے آقا اجازت جو دیں گے
میں جاؤں گا شہر مدینہ کسی دن

نگاہوں میں گنبد کے جلوے بسا کر
سناؤں گا  دل کا فسانہ کسی دن

نواسوں کا صدقہ دو اخلاص ایسا
ہو شامل عمل میں ریا  نہ کسی دن

لبوں پر درودوں ڈالی سجاؤ
دکھائیں گے وہ اپنا جلوہ کسی دن

یہ ہے آرزو قلبِ مدَنی کی مولی
دکھا دے تو آقا کا جلوہ کسی دن

۔۔۔۔۔۔۔۔
از قلم:
مدنی محمد بلال رضا عطاری
9 جنوری 2024
جدید تر اس سے پرانی